پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے 7 بالی ووڈ اداکار

7 Bollywood actors working in Pakistani films
روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے تعلقات جن دنوں قدرے بہتر تھے تب دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے میدان کے علاوہ فلمی صنعت میں اشتراک بھی عام بات تھی۔پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایسے کئی اداکاروں کے ناموں سے ہم بخوبی واقف ہیں جنہوں نے نہ صرف بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا بلکہ چوٹی کے فنکاروں کے ساتھ کام کرکے خوب نام بھی کیا۔

LOADING...

جاوید شیخ، فواد خان، ماہرہ خان اور علی ظفر سمیت اس فہرست میں کئی نام شامل ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے بعد نہ صرف یہ سلسلہ رک چکا ہے بلکہ دونوں ممالک کے سینما گھروں میں ایک دوسرے کی فلموں کی نمائش پر پابندی بھی عائد کی جاچکی ہے جوکہ تاحال برقرار ہے۔لیکن کیا آپ ان بھارتی فنکاروں کے ناموں سے واقف ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کے علاوہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا کر خوب نام کمایا، آئیے ان اداکاروں کی فہرست پر نظر ڈالتے ہیں۔

نیہا دھوپیا

پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے 7 بالی ووڈ اداکار
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیہا دھوپیا نے سن 2008 میں پاکستانی فلم 'کبھی پیار نہ کرنا' میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھےاس فلم میں پاکستانی اداکار معمر رانا، وینا ملک اور زارا شیخ نے بھی نیہا دھوپیا کے ہمراہ فنکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔

اوم پوری

پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے 7 بالی ووڈ اداکار
کئی بھارتی و بین الاقوامی فلموں میں مسلمان اور پاکستانی شہری کا کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اوم پوری سال 2016 میں پاکستانی فلم 'ایکٹر اِن لاء' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔آنجہانی اداکار اوم پوری نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کے والد کا کردار ادا کرکے خوب داد سمیٹی تھی۔

شویتا تیواری

پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے 7 بالی ووڈ اداکار
بھارت کی ڈرامہ انڈسٹری اور ٹیلی ویژن ریئلٹی شو بگ باس سے خوب شہرت کمانے والی بھارتی اداکارہ شویتا تیواری بھی 2014 میں پاکستانی فلم 'سلطنت' میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔جرائم کی دنیا کے گرد گھومتی اس ایکشن سے بھرپور فلم میں پاکستانی اداکار جاوید شیخ اور اداکارہ سارہ لورین نے بھی فنکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔

کرن کھیر

پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے 7 بالی ووڈ اداکار
بھارت کی کئی مقبول ترین فلموں میں بالی ووڈ خانز سمیت نامور اداکاروں کی ماں کا کردار ادا کرنے والی کرن کھیر 2003 میں پاکستانی فلم 'خاموش پانی' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔اس فلم میں کرن کھیر نے ایک پاکستانی بیوہ کا کردار ادا کیا تھا جسکی زندگی تقسیمِ ہند کے بعد تبدیل ہوگئی تھی۔

نصیر الدین شاہ

پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے 7 بالی ووڈ اداکار
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ ایک نہیں بلکہ 2 مقبول پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔سال 2007 میں نصیر الدین شاہ نے ہدایتکار شعیب منصور کی فلم 'خدا کیلئے' میں شان شاہد اور فواد خان کے ہمراہ اداکاری کی جبکہ 2013 میں انہوں نے ایک اور پاکستانی فلم 'زندہ بھاگ' میں بھی اداکاری کرکے خوب داد سمیٹی۔

ونود کھنہ اور ارباز خان

پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے 7 بالی ووڈ اداکار
سال 2007 میں بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ اور سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے پاکستانی فلم 'گاڈ فارد: دی لیجنڈ کنٹینیو' میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھےعبداللہ خان نامی گینگسٹر کی کہانی کے گرد گھومتی اِس فلم میں پاکستانی اداکارہ میرا اور میکال ذوالفقار نے بھی اداکاری کی تھی۔





اشتہار


اشتہار