اجے دیوگن کی فلم ’ سنگھم اگین’ اور کارتک آرین اسٹارر’ بھل بھلیاں3’ جمعہ کو بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔ باکس آفس پردونوں کے درمیان زبردست ٹکراو ہونے جا رہا ہے۔
LOADING...
دونوں فلموں کے پروڈیوسرز ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اورزیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی اپنی فلم پہنچانے کی تگ ودور میں مصروف ہیں۔ اس دوران ان فلموں کی بیرون ملک پابندی عائد ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مذہبی تنازعہ کے باعث ’سنگھم اگین‘ اور’بھول بھلیاں3’ پر پابندی عائد کردی گئی ہےرپورٹ کا کہنا ہے کہ ’سنگھم اگین‘ پر فلم میں ہندو مسلم تنازعہ کو دکھانے کے باعث پابندی لگادی گئی ہے۔
جبکہ کارتک آرین کی فلم ’بھول بھلیاں‘ کو ہم جنس پرستی وجہ سے روکا گیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں ہم جنس پرستی کے حوالہ جات کو استعمال کیا جارہا ہے اور اگر اس فلم کو سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت مل گئی تو اسے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ انیس بزمی کی ’ بھول بھلیاں’ کی اسٹار کاسٹ میں کارتک کے ساتھ ساتھ ودیا بالن، مادھوری ڈکشٹ، اور ترپتی ڈمری شامل ہیں ، جبکہ سنگھم اگین میں اجے دیوگن، اکشے کمار، کرینہ کپورخان، دیپیکا پڈوکون، سلمان خان، ٹائیگر شروف، جیکی شروف، ارجن کپور اور رنویر سنگھ کام کررہے ہیں۔