پاکستان کے 33 ائیر پورٹس میں سے8 غیر فعال

8 out of 33 airports in Pakistan are inactive
پاکستان کے 33 ائیر پورٹس میں سے 8 غیر فعال ہونے سے اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ملک کے 8 ائیر پورٹس غیر فعال ہونے سے عملہ اور دیگر اخراجات ادارے پر بوجھ بن گئے، پاکستان میں 33 ہوائی اڈوں میں سے 8 غیر فعال ہونے کی وجہ وہاں فلائٹس آپریشنز کا نہ ہونا ہے۔

LOADING...

اس وجہ سے پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ہر ماہ عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات بھی ادارے پر بوجھ بن چکے ہیں۔بنوں، دالبندین، پارہ چنار، خضدار، راولا کوٹ، مظفرآباد، سیدو شریف، سہون شریف اور سبی ائیرپورٹ پر کئی برس سے فلائٹس آپریشن بند ہیں۔

پاکستان کے 33 ائیر پورٹس میں سے8 غیر فعال
ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سہیون شریف اور سبی ائیرپورٹ کی پروازیں کئی سالوں سے بند ہیں، ترجمان کے مطابق متاثرہ ائیرپورٹس ڈائیورژن کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق کوئی بھی ائیر لائن اپنا فلائٹ آپریشن کسی وقت شروع کرسکتی ہے۔ پی اے اے فلائٹ سیفٹی اور ملک بھر میں ہوائی نیٹ ورک کی دستیابی کو یقینی بنا رہا ہے۔





اشتہار


اشتہار