ژوب میں اسکول کلرک نے سینکڑوں طلبہ کی امتحانی فیس کے 23 لاکھ روپے جوئے میں ہار دیئے۔گورنمنٹ ماڈل اسکول ژوب میں نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ نے امتحانی فیس کی مد میں 23 لاکھ روپے کلرک آفس میں جمع کرائے لیکن اسکول کلرک شہزاد جمال نے فیس کی رقم جوئے میں لٹا دی۔
اسکول پرنسپل نے کلرک کے خلاف ژوب تھانے میں مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نے کلرک کو گرفتار کر لیا۔دوسری جانب بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں میٹرک کے لیے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر مقرر ہے، بروقت فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کا امتحان متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔