اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا

State Bank has shortlisted the designs of new currency notes
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹوں کی نئی سیریز کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بینک نوٹوں کی نئی سیریز کیلئے منعقد ہونے والے آرٹ مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

LOADING...

10روپے،500روپے اور 5ہزار روپے کے 2، 2ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر والا 500روپے کا نوٹ بھی شارٹ لسٹ ہوا ہے۔10، 20، 100، 500اور 5ہزار روپے کے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر آویزاں ہے جبکہ ایک ہزار کے نوٹ پر لیاقت علی خان اور ان کے مکے کا نشان ہے۔ایک ہزار روپے کے نوٹ کی پچھلی سائیڈ پر ہاتھوں کی زنجیر موجود ہے۔

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا
شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنوں کو بین الاقوامی ڈیزائنرز کو بھجوایا جارہا ہے۔اسٹیٹ بینک یہ یقینی بنائے گا کہ نئے بینک نوٹوں کی سیریز قوم کے بھرپور ثقافتی ورثے اور ترقی پسندانہ نقطہ نظر کی عکاس ہو، امید ہے حتمی ڈیزائن اس اشتراک کی مکمل عکاسی کرے گا۔مقابلے میں شریک جیتنے والوں کو اعلان کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی، انعامات کی تقسیم کی تقریب کی تفصیلات جلد بتادی جائیں گی۔




اشتہار


اشتہار