پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، کنٹینٹ کری ایٹرو فیشن ماڈل ربیکا خان کے نئے فوٹو شوٹ کی اسوقت انٹرنیٹ پرخوب دھوم مچی ہوئی ہے۔خوبصورت سوشل میڈیا انفلوئنسر نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پری برتھ ڈے تھیم پر مبنی فوٹو شوٹ اپ لوڈ کیا ہے۔ ان نئی تصاویر اور ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ساتھ میں ڈھیر سارے اپنے لباس سے میچ کرتے ہوئےغبارے پکڑے ہوئے ہیں۔
LOADING...
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنی پسندیدہ یوٹیوبر و ٹک ٹاکر کے اس نئے فوٹو سیشن پر ملا جلاردعمل سامنے آرہا ہےاس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ شاید ربیکا خان نے یہ اپنی سالگرہ کا ’پری برتھ ڈے‘ فوٹو سیشن کروایا ہے۔بعض صارفین کا کہنا ہے کہ وہ خود کو پریوں کی طرح سمجھتی ہیں اور انہوں نے اپنے فلائنگ تھیم والے فوٹو شوٹ کے ذریعے اس تصور کو پورا کیا ہے۔