چین میں طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

The most powerful typhoon in China wreaked havoc
چین کے شہر شنگھائی میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی سمندری طوفان کے زیر اثر 151 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار کی طوفانی ہواؤں سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں، اشتہاری بورڈز اُڑ گئے۔طوفانی ہواؤں کے باعث سڑک پر چلتا ٹرک بھی اُلٹ گیا، راہ گیروں نے درختوں، کھمبوں کے سہارے خود کو اُڑنے سے بچایا۔

LOADING...

 سمندری طوفان کے باعث 14 سو پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 4 لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 12 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔




اشتہار


اشتہار