راولپنڈی میں آج موبائل فون اور میٹرو بس سروس بند رہے گی

Mobile phone and metro bus service will remain closed in Rawalpindi today
 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کی کال کے پیش نظر شہر میں موبائل فون سروس معطل اور میٹرو بس سروس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے باعث موٹروے ایم ون ایم ٹو کو بھی بند رکھا جائے گا۔ چکری، باہتر، ٹیکسلا، اے ڈبلیو ٹی سے بھی شاہراؤں کو بند کیا جائے گا۔لیاقت باغ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

LOADING...

 مری روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کیے جانے کا امکان ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے میٹرو بس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی صدر اسٹیشن تا آئی جے پی تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔ جبکہ میٹرو بس سروس اسلام آباد میں بحال رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس چلائی جائے گی۔ انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔جس کے باعث ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ رینجرز کی تعیناتی کے لیے بھی وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔




اشتہار


اشتہار