پی ایچ پی کےبعدپنجاب کانسٹیبلری کےجوانوں کو بھی لفٹ لینے سےروک دیا گیا ۔ پنجاب کانسٹیبلری کے افسران و اہلکاروں کے لفٹ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری نے حکم نامہ جاری کر دیا۔
LOADING...
جس کے مطابق جی ٹی روڈ ،موٹروے پرگاڑیاں روک کر لفٹ لینے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی، افسران و اہلکار شاہراہوں پر گاڑیاں روک کر لفٹ لیتے نظر آتے ہیں ، آئندہ گاڑیاں روک کر لفٹ لینے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی ۔