اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز میں پی آئی اے کا عملہ سامان رکھنا ہی بھول گیا

In the flight from Islamabad to Gilgit, the PIA staff forgot to keep the luggage
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز پر مسافروں کو سامان کے بغیر ہی گلگت پہنچا دیا۔پی آئی اے کی غفلت کے باعث پیش آنے والے اس واقعے میں نہ صرف مقامی مسافر بلکہ غیر ملکی سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔  پی آئی اے کے عملے نے تمام سیاحوں کا ضروری سامان اسلام آباد میں ہی چھوڑ دیا۔

LOADING...

عملے کی لاپرواہی کے باعث گلگت آئے سیاحوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور انہیں گلگت پہنچ کر بنیادی ضروریات کے بغیر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حوالے سے پی آئی اے کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مسافروں کا سامان جلد از جلد گلگت پہنچا دیا جائے گا۔

تاہم مسافروں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گلگت فلائٹ کینسل ہونا معمول کی بات ہے، مسافروں کو اکثر فلائٹ کینسل ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اب پی آئی اے کی جانب سے اس طرح کی کوتاہیوں سے سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے اپنی سروسز میں بہتری لائے اور مسافروں کے سامان کی حفاظت اور وقت پر فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔




اشتہار


اشتہار