یوٹیوب پریمیم کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

The YouTube Premium fee has been increased significantly
یوٹیوب پریمیم کی فیس میں خاموشی کیساتھ یکدم بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔یوٹیوب پریمیم کے سبسکرائبرز کو ای میلز کے ذریعے فیس میں اضافے سے آگاہ کیا جا رہا ہے، بیلجیم، ہالینڈ اور اٹلی جیسے ممالک میں فیملی پلان کی ماہانہ فیس 18 یورو سے بڑھ کر 26 یورو تک ہو جائے گی جبکہ انفرادی پلان کی ماہانہ فیس 12 سے بڑھ کر 14 یورو ہو جائے گی۔

LOADING...

سوئیڈن اور سوئٹزر لینڈ جیسے ممالک میں بھی فیس بڑھے گی،یوٹیوب پریمیم کی فیس میں اضافے پر دنیا بھر میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔واضح رہے یورپی ملکوں کے مقابلے میں پاکستان جیسے ممالک میں یوٹیوب پریمیم کی فیس برائے نام ہے تاہم اب اس کا امکان ہے کہ فیس بڑھا دی جائے۔




اشتہار


اشتہار