اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے بینک نوٹوں کی ڈیزائننگ کے متعلق اہم وضاحت جاری کر دی ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کی ڈیزائننگ کا مقابلہ کروایا گیا تھا اس مقابلے کا مقصد حوصلہ افزائی اور بہترین ڈیزائن کی تیاری میں عوام کی رائے کو شامل کرنا تھا ۔
LOADING...
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ نئے ڈیزائنز کا جائزہ کمیٹی نے لیتے ہوئے فاتح انٹریز کا اعلان کیا تھا لیکن اس مقابلے کے نتائج کو سوشل میڈیا اور دیگر حلقوں میں نئے ڈیزائنز کی شارٹ لسٹنگ سے تعبیر کرتے ہوئے یہ تصور کیا گیا کہ نئے نوٹ ان ڈیزائن کے حامل ہوں گے جبکہ اسٹیٹ بینک نئے نوٹوں کی سیریز کے حتمی ڈیزائن بین الاقوامی کمپنیوں کی مدد سے تیار کروا رہی ہے جس کو کابینہ کی منظوری کے بعد ہی ان حتمی ڈیزائن پر نوٹوں کی چھپائی ہوسکے گی ۔ سٹی 42 نے 7 ستمبر کو ہی اپنے قارئین کو بتا دیا تھا کہ کامیاب ہونے والے بینک نوٹ بین الاقوامی ماہرین کو بھیجے جائیں گے جو اسٹیٹ بینک کی نئی سیریز کو ڈیزائن کریں گے، ماہرین کامیاب ڈیزائن کو رہنمائی کے لیے استعمال کریں گے تاہم وہ بینک نوٹ ڈیزائن کرنے میں آزاد ہوں گے۔