کینیڈین وزیراعظم کو بڑا دھچکا، حکومت کو مشکلات کا سامنا

A big blow to the Canadian Prime Minister, the government is facing difficulties
 کینیڈین حکومت کی اتحادی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔  تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو پارلیمنٹ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اتحادی جماعت نیو ڈیمو کریٹک پارٹی نے حکومت سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ 

LOADING...

این ڈی پی کے حالیہ اقدام سے ملک کی سیاست میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے کیونکہ پارٹی رہنما ممکنہ انتخابات کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے کینیڈین میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے کہا ہے کہ ہم حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق این ڈی پی کے رہنما جگمیت سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک غیر متوقع اعلان کیا، جس میں انہوں نے ٹروڈو پر متعدد الزامات عائد کیے۔انہوں نے کہا کہ لبرلز نے عوام کو مایوس کیا ہے، وہ عوام سے ایک اور موقع حاصل کرنے کے مستحق نہیں ہیں۔

جگمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کے اہلیت نہیں رکھتے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں لبرلز کی حمایت میں ڈرامائی طور واضح کمی آئی ہے جبکہ کنزرویٹو پارٹی عوامی رائے شماری میں سبقت لے گئی ہے اور انہیں آئندہ انتخابات میں واضح طور پر فاتح جماعت سمجھا جارہا ہے۔ دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم نے اتحادی جماعت کی جانب سے اس بیان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہم اپنا کام جاری رکھیں گے تاہم این ڈی پی کا یہ فیصلہ فوری طور پر انتخابات کا سبب نہیں بنتا۔



اشتہار


اشتہار