محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم با لائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے, مری،گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
LOADING...
خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، باجوڑ، خیبر اور کرم میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم پنجگور، کیچ، تربت اور گرد و نواح میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی میں چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ کشمیر میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود ہے ،شہر میں مغربی سمیت سے 11 ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری، زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 18 ویں نمبر پر آگیاجبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آ گیا۔