بھارتی اداکار کی گاڑی کو حادثہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

بھارتی اداکار کی گاڑی کو حادثہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
بھارتی معروف اداکار کِرن راج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے  مطابق منگل کے روز بنگلورو میں مقامی فلم انڈسٹری (کنڑ) کے اداکار کِرن راج  کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے اور فوری مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے، میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کِرن راج اپنی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے فلم کے   پروڈیوسر کے ساتھ گھر واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے جبکہ فلم کے پروڈیوسر محفوظ رہے۔ 

LOADING...

سوشل میڈیا پر حادثےکا شکار  گاڑی کی کئی تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جبکہ ایک وائرل تصویر میں کِرن راج کو ہسپتال کے بیڈ پر لیٹا ہوا دیکھا گیاہے۔ واضح رہے کہ کِرن راج نے کیریئرکا آغاز فلم واچ مین سے کیا، وہ مارچ'22 جیسی کئی  مشہور کنڑ  فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

بھارتی اداکار کی گاڑی کو حادثہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل





اشتہار


اشتہار