شاہ رخ خان، ویرات کوہلی، ہریتک روشن، سچن ٹنڈولکر اور دیگر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟

How much tax do Shah Rukh Khan, Virat Kohli, Hrithik Roshan, Sachin Tendulkar and others pay?
بھارتی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان 92 کروڑ روپے کے ساتھ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بھارتی شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں۔ وجے نے 80 کروڑ اور سلمان خان نے 75 کروڑ روپے ادا کیےجبکہ امیتابھ بچن نے 71 کروڑ روپے کا ٹیکس دیا۔ رنبیر کپور نے 36 کروڑ روپے، ہریتک روشن اور سچن ٹنڈولکر نے 28 کروڑ روپے ادا کیے۔

LOADING...

حال ہی میں 2024 کی بھارت کی مشہور شخصیات میں سب سے زیادہ ٹیکس دہندگان کی ایک فہرست سامنے آئی ہے، جس میں سپر اسٹار شاہ رخ خان ٹیکس دہندگان میں سب پر بازی لے گئے ۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خا ن اس سال سرفہرست ہیں،اور دیگر شعبہ جات جیسے کھیلوں ، اور تفریحات سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔شاہ رخ خان کی سپرہٹ بلاک بسٹر فلموں پٹھان، جوان اور ڈنکی نے باکس آفس پر کامیاب بزنس کیا ، جس کی وجہ سے 92 کروڑ روپے کی بھاری ٹیکس ادائیگی ہوئی ہے۔

فہرست کے مطابق بھارت کی اعلی درجے کی مشہور شخصیات کے علاوہ ، اداکاروں ، کامیڈین اور کھلاڑیوں نے بھی ٹیکس ادائیگی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ کپل شرما (26 کروڑ)، سارو گنگولی (23 کروڑ)، کرینہ کپور خان (20 کروڑ)، شاہد کپور (14 کروڑ روپے)، ہاردک پانڈیا (13 کروڑ روپے)، کیارا اڈوانی (12 کروڑ روپے)۔ ساؤتھ کے مشہور ستاروں میں موہن لال اور اللو ارجن نے 14-14 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ پنکج ترپاٹھی اور کترینہ کیف نے 11،11 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ عامر خان 10 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کی۔



اشتہار


اشتہار