بجلی کے بلوں کی پرنٹنگ پر ایمرجنسی نافذ

Emergency imposed on printing of electricity bills
 لیسکو میں بجلی کے بلوں کی پرنٹنگ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، کمپنی نے لاکھوں صارفین کے بلوں کی پرنٹنگ ہنگامی بنیادوں پر پرائیویٹ کمپنی کے سپرد کر دی۔ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کی پرنٹنگ مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر سے معاہدہ کیا گیا،لیسکو چیف شاہد حیدر کی منظوری سے پرائیویٹ کمپنی سے بلوں کی پرنٹنگ کروائی گئی،ہنگامی و ایمرجنسی صورتحال کی وجہ سے ٹینڈر کے بغیر پرائیویٹ کمپنی سے معاہدہ کیا گیا۔

LOADING...

ذرائع نے مزید بتایا کہ لیسکو میں بلوں کی پرنٹنگ کا معاملہ گزشتہ پانچ ماہ سے چل رہا ہے، تاہم بروقت ٹینڈر نہ ہونے سے لیسکو چیف کو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی، لیکن لیسکو چیف نے ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی بجائے فائل دبا دی، اس طرح بروقت اقدامات نہ اٹھانے پر لیسکو کو پرائیویٹ کمپنی کا سہارا لینا پڑا۔



اشتہار


اشتہار