تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث متعددپروازیں منسوخ

Several flights were canceled due to technical and operational reasons
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونیوالی متعددپروازیں منسوخ ہوگئیں۔ 

LOADING...

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 208،کراچی سے ملتان جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے807، کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 147،143اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125شامل ہیں۔ کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302اورکراچی سے سکھرجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔




اشتہار


اشتہار