عالیہ بھٹ کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

What disease is Alia Bhatt suffering from? The actress revealed
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک ایسا مرض لاحق ہے ، جس کی وجہ سے وہ زیادہ دیر تک میک اپ بھی نہیں کراسکتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک میگزین کو دیے گئےانٹرویو میں عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر ) کی بیماری ہے، اور اسی وجہ سے وہ میک اپ سیٹ پر 45 منٹ سے زیادہ نہیں ٹہر سکتی ہیں۔

LOADING...

عالیہ نے اس مرض کےسبب پیش آنے والی مشکل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں کاموں میں زیادہ وقت نہیں لگا سکتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ جلدی جلدی ہوجائے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میری شادی کے روز میک اپ آرٹسٹ نے مجھ سے تیاری کے لیے دو گھنٹے مانگےتھے، مگر میں نے اسے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ میں تمہیں اتنا وقت نہیں دے سکتی ہوں خیال رہے کہ اے ڈی ایچ ڈی ایک ایسا ذہنی عارضہ ہے، جس میں مبتلاافراد توجہ دینے میں دشواری، ضرورت سے زیادہ سرگرمی اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر کام کرتے ہیں۔عالیہ بھٹ کی شادی 2022 میں کپور فیملی سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور سے ہوئی تھی اور دونوں اسی برس نومبر میں ایک بیٹی کے والدین بن گئے تھے۔





اشتہار


اشتہار