پاکستانی ڈرائیورنے تین پہیوں پرٹریکٹر چلا دیا،ویڈیو وائرل

Pakistani driver drives a three-wheeled tractor, video goes viral
آپ نے تین پہیوں پر ٹریکٹر کو چلاتے تو  دیکھا ہوگا مگر یہ کبھی نہیں دیکھا ہوگا کہ ایک پہیے پر کبھی کسی ڈرائیور نے ٹریکٹر چلایا ہو ،ایسا ہوچکا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈرائیور ٹریکٹر کو لئے سڑک پر رواں دواں ہے،یہ ٹریکٹر چار پہیوں کے بجائے تین پہیوں پر بھاگ رہا ہے،عموماً دیکھا گیا ہے کہ اگلا ایک پہیہ نہ ہوتو متواز ن کرکے ٹریکٹر کو چلایا جاسکتا ہے۔

LOADING...

 ویڈیو میں دیکھے گئے ڈرائیور نے یہ کمال کیا ہے کہ پچھلے دو میں سے ایک پہیے پر ٹریکٹر کو بڑی مہارت سے چلا دیا  ہے۔دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریکٹر کا سارا وزن ایک پہیے پر ہے۔ تا ہم یہ پتہ نہیں لگایا جا سکا کہ ڈرائیور ٹریکٹر کسی خرابی کے باعث چلا رہا ہےیا اس کی مہارت ہے،ٹریکٹر ڈرائیور کی مہارت دیکھ کر پاس سے گزرنے والے لوگ حیران ہو کر دیکھ رہے ہیں ۔ ویڈیو اور تصاویر بھی بنا رہےہیں

پاکستانی جہاں بھی ہوں کمال مہارت دکھاتے نظر آتے ہیں،حال ہی میں سعودی عرب میں 3 پاکستانی ڈرائیورز نے سڑک کے ذریعے تین بڑے جہاز جدہ سے ریاض منتقل کیے۔جسے سعودی باشندوں اور حکومت نے بہت سراہا ۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار