مالکن کے حکم پر کتے نے9 سالہ بچی کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا

The dog mauled and killed a 9-year-old girl on the orders of the owner
امریکا میں ایک خاتون نے پالتو کتے کی مدد سے اپنے دوست کی 9 سالہ بیٹی کو مروا دیا، پولیس نے خاتون کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پولیس نے 34 سالہ ملزمہ ٹائیشل ایلیس مارٹن کو قتل، بچی کے ساتھ بدسلوکی اور دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ 

LOADING...

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے روٹویلر کتے کو اپنے بوائے فرینڈ کی نو سالہ بچی پر حملہ کرنے اور اسے قتل کرنے کا حکم دیا۔ خونخوار کتے نے بچی کو بھنبھوڑ کر زخمی کردیا تھا، طبی امداد ملنے سے پہلے ہی اُس کی موت واقع ہوگئی، پیرامیڈکس کال کیے جانے پر اہلکار جب اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو بچی کو خون میں لت پت پایا،کتے نے اُسے بُری طرح کاٹا تھا۔پیرا میڈیکس اہلکاروں نے لڑکی کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسے مردہ قرار دے دیا۔نو سالہ مقتولہ بچی کا باپ لوژان سیشنز جب گھر پہنچا اس پر رقیامت ٹوٹ پڑی۔ کیونکہ اسے ملزمہ نے بتایا تھا کہ اس کی بیٹی 9 جون کو کیلیفورنیا میں اپنے خاندان سے ملنے گئی ہے۔

 مارٹن نے 10 جون کو ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے اسے بتایا تھا کہ اس کی ماں نے اس کی بیٹی کو کیلیفورنیا بھیج دیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کافی دن تک جاری رکھیں حکام نے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیں، فوٹیج میں مارٹن کو کتے کا پٹا پکڑے اور اسے ہدایات دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب وہ بچی کو نشانہ بنا رہا تھا, یہ فوٹیج لڑکی کی لاش ملنے سے دو دن پہلے کی تھی۔ملزمہ مارٹن کو عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد لیک کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے۔




اشتہار


اشتہار