بوڑھوں کی تعداد میں اضافہ اور پینشن کے بوجھ سے تنگ آکر 1950 کی دہائی کے بعد پہلی مرتبہ چین نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3 سال کا اضافہ کردیا۔ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی تجویز منظور کرلی ہے جس کے تحت بیلو کالر جاب کرنے والی خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے بڑھا کر 55 سال جبکہ وائٹ کالر جاب کرنے والی خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سے بڑھا کر 58 سال کردی جائے گی،تجویز کے مطابق مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 برس کردی جائے گی۔
LOADING...