سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 31 اکتوبر کو ہوں گے جس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق سالانہ انتخابات 31 اکتوبر کو صبح ساڑھے 8بجے سے شام 5بجے تک ہوں گے، پولنگ کے دوران دوپہر ایک سے دو بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا، ممبران کی واجبات جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 ستمبر ہوگی جبکہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات کیلئے ابتدائی ووٹرز لسٹ 24 ستمبر کو جاری ہوگی۔
LOADING...
ووٹر لسٹ کے متعلق شکایات 26 ستمبر تک جمع کروائی جاسکیں گی جس پر فیصلے 27 ستمبر کو ہوں گے اور پھر اہل ووٹرز کی حتمی فہرست 28 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ دوسری جانب امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 30 ستمبر سے پانچ اکتوبر تک وصول کئے جائیں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی اور شکایات پر فیصلے 8 اکتوبر کو ہوں گے اور پھر امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف 10 اکتوبرکواپیلیں وصول کی جائیں گی، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے متعلق اپیلوں پر سماعت 15 اکتوبر تک ہوگی جبکہ امیدوار 17 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس کر سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 19 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی پولنگ 31 اکتوبر کو صبح ساڑھے 8بجے سے شام 5بجے تک ہوگی۔