انٹرنیٹ 24 ستمبر تک ٹھیک کر لیا جائے گا ، وزارت آئی ٹی

Internet to be fixed by September 24, IT Ministry
حکومت نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز  میں خلل کو ٹھیک کرنے کی تاریخ دے دی۔قومی اسمبلی میں وزارت آئی ٹی نے فروری 2021 سے اب تک انٹرنیٹ سروس میں خرابیوں سے متعلق تحریری جواب جمع کرایا۔

LOADING...

17 جون 2024 کو ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 4 میں زیر سمندر کٹاؤ ہوا، کٹاؤ کے باعث 1500 جی بی پی زیڈ کی کمی ہوئی۔ایوان کو تحریری جواب میں بتایا گیا کہ  انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل کو 24 ستمبر تک ٹھیک کر لیا جائے گا۔ ایوان کو بتایا گیا کہ 31 جولائی 2024 کو پی ٹی سی ایل سسٹم کے روٹ کی خرابی کو چند گھنٹے میں حل کیا گیا۔



اشتہار


اشتہار