ایپل نے صارفین کے لیے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 16 فروخت کے لیے پیش کر دی۔ آج دنیا بھر کے ایپل سٹورز پر شروع ہونے والی فروخت میں آئی فون 16 کے ساتھ، ایپل واچ سیریز 10 اور ایئر پوڈز 4 بھی شامل ہیں، ٹیک کمپنی کی جانب سے رواں ماہ کے شروع میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں یہ ڈیوائسز متعارف کرائی گئیں تھیں اور 13 ستمبر سے پری آرڈر کے لیے دستیاب بھی ہیں۔
LOADING...
کمپنی نے سِری کو جدید کیے جانے کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے نیویارک شہر میں قائم ففتھ ایوینیو ایپل سٹور میں گلاس کیوب کو روشن کیا، جس کا مطلب ہے کہ آئندہ ماہ جب یہ فیچر جاری کیا جائے گا تو نئے آئی فون کی سکرین کے بارڈر روشن ہوجائیں گے۔ ایپل کا نیا آئی فون کمپنی کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) میں تازہ ترین قدم ہے۔
جس کے ساتھ نئے انٹیلی جنس فیچر آئندہ ماہ اکتوبر میں جاری ہونا شروع ہوں گے۔ یہ نئے فیچرز صارفین کو تحریر دوبارہ لکھنے، تصاویر سے اشیاء کو ہٹانے اور جدید سِری کے ساتھ بات کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ سافٹ ویئر کی یہ جدت صرف آئی فون 16 اور گزشتہ برس کے آئی فون 15 پرو ڈیوائسز میں دستیاب ہوں گی۔