
گزشتہ روز پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بتائج نے طلباء کی چیخیں نکلوا دیں جبکہ لاہور بورڈ کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے فیل ہوگئے ۔ لاہور بورڈمیں نتائج کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے کیا،لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کے امتحان میں 2 لاکھ 87 ہزار اُمیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں ایک لاکھ 27 ہزار 836 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 1 لاکھ 59 ہزار بچے فیل ہوئے ہیں،امتحان میں کامیابی کا تناسب 44.5 فیصد رہا۔ جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں طلباء نے ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرادیں،سب سے زیادہ بچےتاریخ پاکستان میں فیل ہوئے،رزلٹ ساڑھے 12 فیصدرہا۔
LOADING...