‘کال می بے‘، اننیا نے پہلے گانے کا پوسٹر جاری کردیا

'Call Me Bay', Ananya released the first song poster
بالی وڈ کی حسین اداکارہ اننیا پانڈے  اپنی  ویب سیریز ‘کال می بے‘ کے ساتھ او ٹی ٹی (اوور دی ٹاپ) پلیٹ فارم پر اپنے شاندار  ڈیبیو کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ‘کام می بے‘ اننیا پانڈے کی ڈیبیو سیریز ہے جس کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز ہوچکا ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

LOADING...

کال می بے کی کہانی

 سیریز‘ کال می بے‘  کی کہانی کی بات کی جائے تو یہ  ساؤتھ دہلی گرل بیلا کے گرد گھومتی ہے جو بے انتہا امیر ہےاور عیش و آرام کی زندگی گزارنے کی عادی ہے۔تاہم  اس لڑکی سے اچانک قسمت روٹھ جاتی ہے اور ایک دن زندگی  ایسا موڑ لیتی ہے کہ وہ امیر سے غریب ہونے کے باعث عرش سے فرش پر آگرتی ہے۔


اداکارہ اننیا پانڈے کی ویب سیریز کے ٹریلر کو ریلیز ہوتے ہی شائقین کی جانب سے کافی زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد اب  اداکارہ اننیا پانڈے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو  اپنی ویب سیریز کے پہلے گانے کی ریلیز کے حولے سے خوشخبری سنادی۔اداکارہ کی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

 اننیا پانڈے کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں مداحوں کے ساتھ اپنی فلم ‘کال می بے‘ کے  پہلے گانے 'دیکھ ویکھ سوہنیا‘ کا پوسٹر شیئر کیا گیا ہے۔انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں اننیا نے مداحوں کو بتایا گیا کہ ‘ان کی ویب سیریز کا پہلا گانا 27 اگست کو ریلیز ہو گا جس کے لیے وہ بہت پر جوش ہیں‘۔پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح اداکارہ اننیا پانڈے کے او ٹی ٹی ڈیبیو پر انہیں مبارکباد پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے کی ویب سیریز ‘کال می بے‘ ایمازون پرائم پر 6 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار