جرمنی سے سائیکل پر لاہور آئے سیاح پر ڈاکوؤں کا تشدد، قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

Tourists who came to Lahore on bicycle from Germany were tortured by robbers, robbed valuables and escaped
جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آنے والے سیاح کو لاہور میں ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔لاہور پولیس کے مطابق جرمن سیاح کو ڈاکوؤں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب لوٹا۔ 27 سالہ برگ فلورائن نامی شہری سائیکل پر جرمنی سے راستہ طے کرتے ہوئے پاکستان پہنچا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق غیر ملکی سیاح ایئرپورٹ کے قریب سڑک پر کیمپ لگا کر سو رہا تھا کہ اچانک 2 مسلح افراد نے آکر اس کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

LOADING...

برگ فلورائن نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو اس کا مہنگا موبائل، نقدی اور 5 لاکھ پاکستانی روپے مالیت کا کیمرہ لے کر فرار ہوگئے۔ لوٹنے والی اشیاء میں ایئر پوڈز، آئی فون اور کچھ الیکٹرک ایپلائینسز بھی شامل تھے۔ سامان کی کل مالیت تقریباً 50 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔متاثرہ جرمن شہری نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو حملہ آوروں میں سے ایک نے اسے گلے سے پکڑ لیا اور قیمتی سامان حوالے کرنے پر مجبور کیا۔



اشتہار


اشتہار