’جسے چاہا در پہ بلا لیا ‘فخرپاکستان ارشد ندیم عمرے پر جائیں گے

"Whoever you want called to the door" will go to Fakhr Pakistan Arshad Nadeem Umre
پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز کارکردگی پر چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔  میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے جیولین تھرور ارشد ندیم کو اہل خانہ سمیت عمرہ کروانے کا اعلان کیا ہے، چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ارشد ندیم اور ان کی فیملی کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔

LOADING...

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے نیزہ بازی مقابلے میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا, جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔




اشتہار


اشتہار