ایف بی آر کی جانب سے لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے ایئر ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ2005 کے پہلے شیڈول کے ٹیبل ٹوکے سیریل نمبر 3 کی شق (بی) کی ذیلی شق (i) کے تحت لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے پاکستانی مسافروں سے ایئر ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
LOADING...