جس گاڑی کیلئے بیٹے نے ڈاکٹر شاہد کو قتل کروایا وہ اگلے ہفتے گھر پہنچنے والی ہے،والدہ کا انکشاف

The car for which the son killed Dr. Shahid is going to reach home next week, revealed the mother
 پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق  کو بیٹے کی جانب سے قتل کیے جانے کے بعد تحقیقات میں اہم انکشافات ہوئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق قاتل بیٹے قیوم نے باپ سے 13 کروڑ کی لگژری گاڑی مانگی تھی جو کہ اس کی گرل فرینڈ  کو پسند تھی لیکن ڈاکٹرشاہد صدیق نے مہنگی گاڑی دینے سے انکار  کر دیا تھا جس پر ملزم قیوم والد سے ناراض ہو گیا ۔

LOADING...

 دوسری جانب ڈاکٹرشاہد نے بیٹے کو سالگرہ پر سرپرائز دینے کیلئے وہی گاڑی بک کرالی تھی، سالگرہ پر سرپرائز گاڑی بک کرانے کا صرف ڈاکٹر شاہد کی اہلیہ کو علم تھا اور وہ گاڑی آئندہ ہفتے بطور سرپرائز گفٹ گھر پہنچنے والی ہے ۔  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم قیوم آئس کا نشہ کرتا ہے، چند ماہ قبل گھر میں چوری بھی کرائی تھی،ملزم والد سے جیب خرچ 30 لاکھ روپے ماہانہ مانگتا تھا، ڈاکٹر شاہد صدیق ملزم کو5 لاکھ روپے جیب خرچ دیتا تھا، ملزم کا والد بیٹے کو بری صحبت چھوڑنے اور اپنی کمپنی میں جاب کرنے کاکہتاتھا ۔



اشتہار


اشتہار