فلپائن اور چین کے بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے

Philippine and Chinese ships collided
 بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن اور چین کے بحری جہاز ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔فلپائن اورچین نے ایک دوسرے پر جہازوں کے تصادم کا الزام عائد کیا، چین کا کہنا ہے فلپائنی جہاز نے وارننگ نظرانداز کی، متنازعہ سمندری علاقے میں غیرقانونی طور پر داخل ہوا اورجان بوجھ کر چین کے جہاز سے ٹکرایا گیا۔

LOADING...

فلپائن نے جہازوں کے تصادم کا ذمہ دار چین کو قرار دیا، کہا اس سے فلپائن کے مال بردار جہاز کو نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین کے تقریباً تمام حصے پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے تاہم جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ممالک بحیرہ جنوبی چین پر بھی متضاد دعوے کرتے ہیں اور بعض ان علاقوں پر اپنی سالمیت کی بات کرتے ہیں جس پر چین اپنا دعوی کرتا ہے۔ 



اشتہار


اشتہار