ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان گورنر سندھ کو تبدیل کرنے پر اتفاق

An agreement between PML-N and PPP to change the governor of Sindh
حکومت نے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں بشیر میمن کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان موجودہ گورنر کامران خان ٹیسوری کو تبدیل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

LOADING...

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کی جگہ بشیر میمن کے نام پر اتفاق ہوا ہےاطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے وفد نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورتحال اور گورنر سندھ کی تبدیلی پر بات ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں گورنر سندھ کو تبدیل کردیا جائے گا۔



اشتہار


اشتہار