وہ چار حروف جو ٹائپ کرنے پر آپ کے آئی فون کی اسکرین کریش کرسکتے ہیں

The four letters that can crash your iPhone screen when you type them
آپ فون چلا رہے ہوں اور اچانک سے آپ کی اسکرین بند ہوجائے اور سمجھ نہ آئے کہ کیا ہوا تو یقیناً آپ کوفت میں مبتلا ہوجائیں گے اور فوراً بھاگے بھاگے اپنے فون کی مرمت کرانے پہنچ جائیں گے۔ لیکن آپ کو کیا معلوم کہ جسے آپ اسکرین کی خرابی سمجھ رہے ہیں وہ دراصل ایک سافٹ وئیر گلچ ہے اور غلطی سے کچھ مخصوص کیریکٹرز ٹائپ کرنے پر ٹرگر ہوا ہے۔ایسا ہی ایک مسئلہ سکیورٹی محقق نے آئی فون میں ہائی لائٹ کیا ہے، جس کے مطابق اگر آپ اپنے آئی فون کی ایپ لائبریری تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے ہوم اسکرین کے تمام پیجز پر بائیں طرف سوائپ کرکے اور پھر حروف کی ایک مخصوص ترتیب ”::“ ٹائپ کریں تو اس گلچ کو متحرک کرسکتے ہیں اور اس سے آپ کے فون کی اسکرین اور ایپ آئیکنز کریش کر جائیں گے۔

LOADING...

جن صارفین نے اسے آزمایا ہے وہ رپورٹ کرتے ہیں کہ اس کی وجہ سے ان کے آئی فونز فریز ہو جاتے ہیں اور پھر انہیں دوبارہ استعمال کیلئے ری اسٹارٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس ٹرک کیلئے آپ کو آئی فون پر ایپ لائبریری میں جانا ہوگا، ایسا کرنے کے لیے آپ اپنے تمام ہوم اسکرین پیجز کو تب تک بائیں جانب سوائپ کریں جب تک کہ آپ ایپ لائبریری تک نہ پہنچ جائیں۔وہاں پہنچنے کے بعد ان حروف یا کیریکٹرز ”::“ کی ایک مخصوص ترتیب سرچ کریں۔رپورٹس کے مطابق، اس ترتیب کو انٹر کرتے ہی آپ کے آئی فون کا اسپرنگ بورڈ (iOS کا وہ حصہ جو آپ کی ہوم اسکرین اور ایپ آئیکنز کو چلاتا ہے) کریش ہو جائے گا۔اسپرنگ بورڈ کریش بنیادی طور پر آپ کی ہوم اسکرین کو منجمد کردیتا ہے اور آپ کو اپنی ڈیوائس ری اسٹارٹ کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

اس مسئلے کا پردہ فاش کرنے والے محقق نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ ”اپنی ذمہ داری پر ایسا کریں۔“یہ انتباہ بہت اہم ہے کیونکہ سسٹم کے اجزاء کے ساتھ تجربہ کرنا بعض اوقات زیادہ سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ آپ کے اسپرنگ بورڈ کو کریش کرنے سے ممکنہ طور پر آپ کے ورک فلو میں خلل پڑ سکتا ہے، ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے، یا آپ کے فون پر دوسرے غیر متوقع رویے کا باعث بن سکتا ہے۔اگر آپ اب بھی متجسس ہیں اور خطرہ مول لینے کو تیار ہیں تو اس خرابی کو آزمانے سے پہلے اپنے آئی فون کا بیک اپ بنان یقینی بنائیں۔ اس طرح، کچھ غلط ہونے کی صورت میں آپ اپنے ڈیٹا کی حفاظت کر سکتے ہیں۔



اشتہار


اشتہار