تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے536منسوخ کی گئی ۔کراچی سے کولمبو جانے والی سری لنکا کی پرواز یو ایل 184 منسوخ،کراچی سے پشاور جانیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر554،کراچی سے جانے والی سکھر پی آئی اے کی پرواز پی کے536،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر504 ،کراچی سے لاہور ایئر بلوکی پرواز پی اے402اور کراچی سے ملتان کے لئے ایئر بلیوکی پرواز پی اے807کینسل کی گئی۔
LOADING...
کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر522،کراچی سے لاہور جانے والی ائیر سیال کی پروازپی ایف 143،147 بھی منسوخ کی گئی۔ اسی طرح کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی،کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 تین گھنٹے جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔