میں تمہیں چیر دوں گا، صحافی کے سوال پر جان ابراھم آپے سے باہر

I will rip you apart, John Abraham snapped at the journalist's question
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ایکشن ہیرو جان ابراہم اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہوگئے۔  جان ابراہم اپنی نئی فلم ’ویدا ‘کی پروموشن  کے دوران فلم کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔اسی دوران ایک سوال پرجان ابراہم اپنا کنٹرول کھو بیٹھے۔

LOADING...

تقریب میں موجود صحافی نے جان ابراہم سے سوال کیا کہ ’ آپ کی نئی فلم ویدا کا ٹریلر اچھا ہے، اس سے قبل ہم نے آپ کی ‘ستیامیو جیتے’ پھر اسی فلم کا پارٹ ٹو دیکھا اور پھر ’پٹھان ‘ آئی جس نے اچھا بزنس کیا لیکن ہم دیکھ رہے ہیں آپ لگاتار ایک ہی طرح کے یعنی ایکشن کردار کر رہے ہیں ؟ایسا کیوں ؟ آپ کچھ نیا لائیے،صحافی کے سوال پر جان ابراہم غصے میں آ گئے اور جواب دینے کے بجائے الٹا صحافی سے سوال کیا کہ آپ نے یہ فلم دیکھی ہے؟ 

صحافی کے انکار پر جان ابراہم نے کہا کہ کیا میں برے سوالات اور احمق افراد کو مسترد کر سکتا ہوں؟  اداکار نے صحافی سے کہا کہ ’ میں آپ کو صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ یہ فلم میری پہلے کی فلموں سے الگ ہے جس کیلئے میری پرفارمنس بھی بہترین ہے، آپ پہلے فلم دیکھیں پھر جج کریں اس کے بعد آپ جو کہنا چاہیں کہیں میں حاضر ہوں لیکن اگر آپ غلط نکلے تو میں آپ کو چیر دوں گا‘ ۔



اشتہار


اشتہار