ماضی کی معروف اداکارہ منشیاکوئرالہ نے سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ سے ایک بار پھر اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے لیکن اس سے پہلے اداکارہ 90 کی دہائی میں نانا پٹیکر کے ساتھ مبینہ معاشقہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اداکارہ کئی دہائیوں تک بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراﺅں میں شامل رہیں تاہم 90کی دہائی میں ان کا اداکار ناناپاٹیکر کے ساتھ مبینہ معاشقہ میڈیا کی توجہ کا مرکز رہا، منیشا کوئرالہ نے ایک بار ناناپاٹیکر کو اداکارہ عائشہ جھلکا کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور مبینہ طور پر یہی واقعہ ان کی علیحدگی کا سبب بھی بنا، منیشا کوئرالہ اور ناناپاٹیکر کے درمیان قربت 1996ءمیں فلم اگنی ساکشی کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، انہی دنوں منیشا کوئرالہ کی ویویک مشرن سے علیحدگی ہوئی تھی۔
LOADING...