بنکاک: تھائی لینڈ کے مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں ڈومیسٹک پرواز کے لیے ایک چھوٹے مسافر طیارے نے بنکاک کے مرکزی ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔ جس کا کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔ طیارے کا ملبہ تھائی لینڈ ہوائی اڈے سے تقریباً 40 کلومیٹر دور مینگرووز کے دلدل سے مل گیا۔
LOADING...