اسلام آباد ،پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Strong earthquake shocks in Islamabad, Peshawar
راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ خوشاب و گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے،سالم و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 215 کلومیٹر تھی جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈکی گئی ہے۔

LOADING...

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مرکز ہندو کش ریجن تھا، زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈر کی گئی ، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔میانوالی میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے،میانوالی میں پہلے 10 بج کر 58 منٹ دوسری مرتبہ 11 بج کر 9 منٹ پرزلزلے جھٹکے محسوس کے گیے ہیں، دوسری مرتبہ زیادہ زور دار جھٹکے محسوس کیے گیے،چنیوٹ شہر  اور  گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔




اشتہار


اشتہار