وزارت داخلہ نے نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغازکردیا

The Ministry of Home Affairs has started operations in the new modern Regional Passport Office
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند کے افراد کیلئے نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغاز ہو گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغازکر دیا گیا۔ نئی بلڈنگ آئی اینڈ ٹی سینٹر پلاٹ نمبر 18 سیکٹر جی 10 فور میں شروع کی گئی ہے۔ڈی جی پاسپورٹ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے رہائشی پاسپورٹ بنوانے کے لیے نئی بلڈنگ کا رخ کریں، نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے الگ خصوصی کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔ڈی جی پاسپورٹ نے مزید کہا کہ نئی بلڈنگ میں ڈیجیٹل نظام کے تحت پاسپورٹ پراسس کیا جائے گا، نئے پاسپورٹ آفس میں شہری کو قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اضافی اسٹاف کی تعیناتی سے شہریوں کے مسائل موقع پر حل کیے جاسکیں گے۔

LOADING...

دوسری جانب ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے نئے لیمینٹرزاور پرنٹرز خریدنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 5 جدید آرایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے ۔ نئے پر نٹرز اور لیمینٹرز آنے سے ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئے جاسکیں گے۔ذرائع کے مطابق جدید پرنٹرز اور لیمینٹرز کی خریداری سے پرنٹنگ صلاحیت یومیہ 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہو جائے گی۔

پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا سٹاک منگوالیا ہے۔نئے پر نٹرز منگوانے کے فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیک لاک ختم ہو نا شروع ہو سکے گا۔ پر نٹنگ صلاحیت بہتر بنانے کے لیے سال میں دو بار پر نٹرز خرید نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہےپاسپورٹ آفس میں پراسیسنگ سپیڈ بڑھانے کے لیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا۔نئے ڈیٹا بیس کی مدد سے نادرا سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا فوری ویری فائی کیا جاسکے گا۔




اشتہار


اشتہار