کراچی :پولیس اہلکاروں نےاغوا کے بعد تاجرکے اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ روپے نکلوا لیے

Karachi: After the abduction, the policemen withdrew two and a half crore rupees from the businessman's account
 پاکستان کے پہلے دارالحکومت اور تجارتی ہب کراچی کے عوام ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں،سی ٹی ڈی کے بعد سی آئی اے پولیس کی بھی غیر قانونی سرگرمیاں منظرعام پر آگئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپیشلائزڈ کرائم یونٹ کے اہلکاروں نے سافٹ وئیر ہاؤس کے مالک کو اغوا کرکے 90ہزار ڈالرز اکاونٹ کے ذریعے ٹرانسفر کرالیے، ڈی آئی جی سی آئی اے نے واقعہ میں ملوث 9اہلکاروں کو معطل کردیا ، تمام اہلکار فرار ہوگئے۔

LOADING...

ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ سافٹ وئیر ہاوس کے مالک سے 90ہزار 500 امریکی ڈالر لوٹنےکی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں ، ملوث پولیس پارٹی فرار ہوگئی،ایس ایچ او ایس آئی یو سمیت9افسران و اہلکار غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے گئے ،ڈی آئی جی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ کال سنٹر کے مالک کو حراست میں لے کر مبینہ لوٹ مار کرنے والی پولیس پارٹی کو معطل کیا جاچکا ہے ،3روز سے متاثرہ شہری کو مقدمہ درج کرانے پر زور دے رہے ہیں ،مدعی مقدمے کے اندراج سے گریز کررہا ہے۔

ڈی آئی جی مقدس حیدر کا مزید کہنا ہے کہ مقدمے کے اندارج کے بعد ہی پولیس پارٹی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے،محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے ،متاثرہ شہری نے بھی غیر قانونی طور پر ڈھائی کروڑ روپے ڈیجیٹل کرنسی کی صورت رکھے ہوئے تھے،ڈی ایس پی شبیر اعوان کو سپروائزری افسر ہونے پر معطل کیا گیا،لوٹ مار میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔



اشتہار


اشتہار