مستونگ میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنرپنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہو گئے ہیں۔کمشنر قلات نعیم بازئی کے مطابق فائرنگ میں ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی ضلعی چیئرمین عبد المالک بلوچ زخمی ہوئے،فائرنگ میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔نامعلوم افراد نے کھڈ کوچہ کے علاقے میں ڈی سی پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ابتدائی طور پر حکام نے بتایا تھا کہ فائرنگ سے ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ اور چئیرمین میونسپل کمیٹی عبد المالک بلوچ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں فائرنگ کے واقعےپر اظہار افسوس کیا اوردہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔
LOADING...