کراچی کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے خدشے کے پیشِ نظر سمندر میں نہانے، تیراکی اور غوطہ خوری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں سمندر میں نہانے، تیراکی یا غوطہ خوری کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر بھی 31 اگست تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہر مون سون سسٹم کی لپیٹ میں ہے۔
LOADING...