ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں ارشد ندیم کے نام سے منسوب

THQ Hospital named after Mian Chinon Arshad Nadeem
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  کی ہدایت پر گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں کا نام گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ملک کے لئے 32 سال بعد پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے نام سے اس ہسپتال کو منسوب کیا گیا یے۔

LOADING...

ان کا مزید کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا واپسی پر فقید المثال استقبال بھی کرے گی،ارشد ندیم نے فرانس اولمپکس میں جیولن میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن کیا ہے ۔ محکمہ صحت پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔



اشتہار


اشتہار