بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی خواہش، برطانوی صحافی کو ویزہ منسوخ کرکے واپس بھیج دیاگیا

Wanting to meet founder PTI, the British journalist's visa was canceled and sent back
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے خواہشمند برطانوی صحافی کو وزارت داخلہ نے ویزہ منسوخ کرکے واپس بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق چارلس گلاس نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست کی تھی، تاہم امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلس گلاس کو وزارت داخلہ نے ویزا منسوخ کرکے واپس بھیج دیا ہے۔

LOADING...

ذرائع نے بتایا کہ برطانوی صحافی چارلس گلاس نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے بذریعہ ای میل ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔چارلس نے وزیر داخلہ کو بتایا تھا کہ عدالتی اجازت کے باوجود ملنے نہیں دیا گیا، تاہم اس ای میل کے بعد ویزہ منسوخ کرکے انھیں واپس بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلس گلاس اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں۔




اشتہار


اشتہار