کراچی: 8 ڈاکوؤں کی واردات، شہری سے موٹرسائیکل چھین لی، ویڈیو سامنے آگئی

Karachi: The incident of 8 robbers, a motorcycle was stolen from a citizen, the video came out
 کراچی کے پوش علاقے میں 8 ڈاکوؤں کی انوکھی واردات، نوجوان شہری سے موٹر سائیکل  چھین لی ، جس کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کوکن سوسائٹی میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ 8 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھین لی، واردات کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی۔ 

LOADING...

ویڈیو میں 8 ڈاکوؤں کو واردات کرتے اور شہری پر تشددکرتے دیکھا جاسکتاہے جس کا مقدمہ بہادر آباد میں در ج کرلیاگیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ  میں عالمگیر سے آج صبح 9 بجے چائے لے کر آرہا تھا ،جیسے ہی میں کوکن سوسائٹی والے روڈ پر رانگ وے سے جانے لگا سامنے سے 8 موٹر سائیکلوں پر کئی مسلح ملزمان آگئے ،مجھے تپھڑ مارے اور اسلحے کے زور پر موٹر سائکل بھی چھین لی۔مدعی کا مزید بتانا ہے کہ  سی سی ٹی وی میں 6 موٹر سائیکل نظر آرہی ہیں ، دو موٹر سائیکلیں آگے جاکر کھڑی ہوگئی تھیں۔ پولیسن کے مطابق  واقعہ آج صبح 9 بجے پیش آیا ہے  جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔





اشتہار


اشتہار