عالمی بینک اگلے 5 سال کے دوران پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرقرض دے گااقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے ملنے والے فنڈز مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کے جائیں گے۔اقتصادی امور ڈویژن نے بتایا کہ پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے ، پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔
LOADING...
اقتصادی امور ڈویژن کا بتانا ہے کہ عالمی بینک 2029 تک مزید 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا، ان میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ فیز ون کے لیے ایک ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے جبکہ داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض ملے گا، داسو ہائیڈرو پاور اسٹیج ون پروجیکٹ کےلیے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ملیں گے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کے لیے 50 کروڑ ڈالر اور سندھ میں ہاؤسنگ کے منصوبے کے لیے بھی 50 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
اس کے علاوہ خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے لیے 46 کروڑ ڈالر ، کے پی میں ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی منصوبے کیلئے 45 کروڑ ڈالر ، خیبر پختوانخوا میں اخراجات اور ترقیاتی منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر، پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے 44 کروڑ ڈالر ، تربیلا فور توسیعی منصوبے کے لیے 39 کروڈ ڈالردے گا۔