زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ،آج جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو 6.8 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 490 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی، ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔ یاد رہے کہ 8 اگست کو بھی جنوبی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
LOADING...