انٹر نیٹ شٹ ڈاؤن سے 2023 میں پاکستان کی اقتصادیات کو 65 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔انٹرنیٹ کی بندش سے 8کروڑ 30لاکھ پاکستانی متاثر ہوئے جبکہ انٹر نیٹ بندش کا مجموعی دورانیہ 259گھنٹے رہا جو تازہ تر ین اعدادو شمار میں دکھائے گئے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ مالی سال نقصان کی مد میں پاکستان ساتویں پوزیشن پر ہے۔ اٹیٹسٹا ایک جرمن آن لائن ادارہ ہے جو اعدادو شمار اکٹھا کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔طویل تر ین دورانیے کیلیے انٹر نیٹ کی بند ش میں گزشتہ سال بھارت دنیا بھر میں سر فہرست رہا جہاں47کروڑ صارفین کیلئے انٹر نیٹ کی سہو لت کو روکا گیا تاہم بھارت کا دنیا بھر میں انٹر نیٹ کی بند ش میں چوتھا نمبر ہے۔
LOADING...