روس میں 5.9 شدت کا زلزلہ،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا

5.9 magnitude earthquake in Russia, fear and panic spread everywhere
روس کے جزیرہ نما علاقے کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 5.9 شدت کا زلزلہ آیا جس کی وجہ سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔ یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق زلزلہ کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے،ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 

LOADING...

یاد رہے کہ اس سے قبل 17 اگست کو بھی اس علاقے میں 51 کلو میٹر کی گہرائی میں ایک زلزلہ آیا تھا جس کی شدت  7.2  ریکارڈ کی گئی تھی۔




اشتہار


اشتہار